جنین میں پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 2فلسطینی شہید

15 اکتوبر ، 2022

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ میں اسرئیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی شہید ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نےبتایا کہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے جنین میں پناہ گزین کیمپ پر حملے کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہو گئے جنہیں جنین ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔