ایران سےمستقبل قریب میں جوہری معاہدے کا کوئی امکان نہیں ، امریکا

15 اکتوبر ، 2022

واشنگٹن(آئی این پی)وائٹ ہائوس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے مستقبل قریب میں کسی ایسے صورتحال میں منتقل ہونے کا امکان نہیں جس میں ایرانی جوہری پروگرام پر معاہدے کی طرف واپسی ہو جائے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر بائیڈن اب بھی سمجھتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے سفارتی طریقہ کار ہی بہترین ہے۔ لیکن ہم جامع مشترکہ پلان آف ایکشن کو یقینی بنانے کے قریب نہیں ہیں۔