ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں طویل ترین بحری پل کا افتتاح کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ مملکت میں طویل ترین سمندری پل شوری کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔ پل 3.3 کلو میٹرطویل ہے۔ پل کی وجہ سے بحرہ احمر کا مغربی ساحل ، جزیرہ شوری سے جڑ گیا ہے۔ یہاں پہلے مرحلے کے تحت تعمیر کیے جانے والے 16 ہوٹلوں میں سے آئندہ سال 11 ہوٹل قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ جزائر امھات میں 85 سے زیادہ ساحلی اور تیرتے بنگلے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ جزائر میں 2 بڑے ریزروٹ قائم ہوں گے۔ جزیرہ شوری بحراحمر کے 92 جزائر میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے منفرد مناظر کے حوالے سے معروف ہے۔ اس کی بناوٹ اوپر سے ڈولفن مچھلی جیسی اور اس کی مونگوں کی بستیوں کا حسن بے مثال ہے۔
تربت کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مراد اسماعیل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ...
خضدار سابق وزیراعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہفتے کو خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد...
نوشکی ای پی آئی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پریس کلب میں حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت وافادیت سے متعلق شعور...
خاران تیل گزر پوائنٹ پر ہفتے کی چھٹی کے خلاف خاران میں تیل کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ،احتجاجی ریلی اور...
قلعہ سیف اللہسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے ژوب شیرانی لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں انتہا پسندی دہشت...
حب پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر برائے صنعت و حرفت میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ آج...
کوئٹہدکی کے علاقے اسماعیل شہرمیں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے یعقوب خان نامی شخص زخمی...
کوئٹہ جناح ٹاؤن کی اکثر اسٹریٹس میں بجلی کے کھمبے نصب نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا،آئے...