بھارت، سفاک شخص نے ٹرین کے آگے طالبہ کو دھکا دیکر اسکی جان لے لی

15 اکتوبر ، 2022

چنئی(آئی این پی)بھارت کے شہر چنئی میں سفاک شخص نے چلتی ٹرین کے آگے بی کام کی طالبہ کو دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سینٹ تھامس مائونٹ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں چلتی ٹرین کے سامنے ملزم نے 20 سالہ طالبہ کو دھکا دے کر اس کی جان لے لی۔مقتولہ پرائیویٹ کالج میں بی کام پارٹ ٹو کی طالبہ تھی اور جس شخص نے اسے مبینہ طور پر دھکا دیا اس کی شناخت 23 سالہ ستیش کے طور پر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔