نوشکی: زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

15 اکتوبر ، 2022

نوشکی( نامہ نگار) گزنلی کے علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر دو قبائل کی ذیلی شاخوں کے مابین اراضی کے جاری تنازعے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، فریقین ایک ماہ سے زائد عرصے سے دونوں فریقین مورچہ بند ہیں فائرنگ کے نتیجے میں اس قبل بھی دوافراد زخمی ہوگئے تھے،فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہےجس کی وجہ سےایک گرلز پرائمری ا ور دوبوائے پرائمری سکول بھی کئی دنوں سے بند ہیں بجلی کی بندش علاقے کے باشندوں مشکلات ا ور زرعی فصلیں بھی متاثر ہوئی تاہم ایک ہفتہ قبل کیسکو حکام نے کھمبوں کی تنصیب کے بعد بجلی بحال کر دی تھی ،جمعہ کو فائرنگ کے نتیجے عبد الوحید جاں بحق ا ور دوافراد یاسر ا ور فضل زخمی ہوگئے ،جاں بحق شخص کا تعلق کوئٹہ کے علاقے سریاب سے بتایا جاتا ہے، اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق لیویز فورس علاقے میں موجود ہے، مزید لیویز فورس بھجوا دی گئی ہے ،مورچہ بند افراد مورچے چھوڑ کر پہاڑی علاقے کے طرف فرار ہو گئے ہیں لیویز فورس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔