امت کی آزادی کی جدوجہد میں قوم ہمارا ساتھ دے، مولانا لونی

15 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ (آن لائن )امام المجاہدین علامہ حافظ فضل محمد کانفرنس سے جمعیت نظریاتی پاکستان کے سنیئر ناب امیر مولانا عبدالقادر لونی ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ صوبائی محتسب اعلی مولانا نیازمحمد صوبائی، ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی ، مولانامحمد ابراہیم ، مولانا علاالدین ، مولانا عبداللہ ، مولانا شہزادہ حافظ ہدایت اللہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام المجاہدین علامہ حافظ فضل محمدکانفرنس ؒکی راہ حق میں جدوجہد و قربانیاں تاریخ کے اوراق پرثبت ہوچکی ہیں اور رہتی دنیا تک انکی دینی خدمات کو نہیں بھلا سکے گی،جمعیت نظریاتی علامہ حافظ فضل محمد ؒ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا فریضہ سمجھ کر ملک کے سیاسی میدان میں اتری ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ حافظ فضل محمد نے فکری، تہذیبی اور سیاسی آزادی کیلئے انقلابی قدم اٹھایا وہ ملک کی دینی، علمی و سیاسی اور جہادی محاذ میں تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب رہے ، امت مسلمہ کو آزادی اور استقلال کی شاہراہ پر گامزن کر دیا جس پر چلتے ہوئے اس خطہ کے عوام نے غلامی کی ہولناک دلدل کو عبورکر کے حریت کے میدان میں قدم رکھا۔ جہادی تحریکوں کے روح رواں تھے،ہر سامراجی اور طاغوتی فتنے کی سرکوبی میں ان کا نمایاں کردار رہا ،انہوں نے کہا کہ جب عالم اسلام امریکی استعمار کی غلامی کے شکنجے میں جکڑا جا چکا تھا علامہ حافظ فضل محمد نے عالم اسلام کی قیادت کا فریضہ انجام دیا اپنی مجاہدانہ صلاحیتوں اور استقامت سے امت مسلمہ کو حریت وآزادی کا درس دیا ک، انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی اس وقت ملت اسلامیہ کی آزادی وحریت کے لیے میدان میں اتر چکی ہے اس جدوجہد میں قوم ہمارے ساتھ دے۔