کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)علماوخطبا نے نماز جمعہ کے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس کی ذات و صفات کاملہ میں یکتا اور بے مثل ماننے کا نام توحید ہے اور ایسی توحید بحمداللہ صرف مذہب اسلام میں ہی ہے،عقیدۂ توحید کی تعلیم کے لئے اللہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرامؑ کو مبعوث فرمایا جنہوں نے اپنے اپنے معاشروں ‘علاقوں‘ بستیوں اور قوموں میں آ کر یہی فلسفہ سمجھایا ۔صو بائی خطیب مولاناانوارلحق حقانی نے مرکزی جامع مسجد،مولاناعبداللہ منیر نے جامع مسجد سنہری، ڈاکٹر عطا الرحمان نے جامع مسجد چمن پھاٹک ،مولانا عبدالرحیم رحیمی نے جامع مسجدضیاالقرآن رحیمی ٹاون سریاب کسٹم، مولانا محمد ذکریاذاکر نے مرکزی جامع مسجد غزنویہ اہلحدیث پٹیل روڈ ،مفتی احمد خان نے مرکزی جامع مسجد قندھاری، مولانا حافظ عبدالقیوم مشوانی نے جامع مسجد شہباز ٹاون ،ڈاکٹر قاری عبدالرشید الازہری نے جامع مسجد توحیدی ، مولانا قاری دلاورخان نے طوبیٰ مسجد ،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی نےجامع مسجدنور کرانی ،پیر سیدنقیب اللہ آغا نے جامع مسجد ابدالی شالدرہ،مولانا محمد طاہر توحیدی نے جامع مسجد سریاب،مولانا محمدامین نے جامع مسجد عمر ملتانی محلہ،مولانا عباس علی نے مسجد ابودرداؓ، مولانافیض اللہ نے جامع مسجد عثمانیہ المحافظ کالونی نواں کلی ،حافظ محمد طاہر نے جامع مسجد امام ابوحنیفہ یٹ روڈ، قاری محمدامین نے جامع مسجد عمر ملتانی محلہ قاری عبدالجلیل لہڑی نے جامع مسجد نیچاری ‘ مفتی محمد ہمایوں نے جامع مسجد صدیقیہ جان محمد روڈ او ر دیگر علما و خطبا نے کہاہے کہعقیدہ توحید انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لاتاہے،قرآن پاک میں ارشاد ہوتاہے، ترجمعہ: یہ اس لیے کہ حق الله ہی کی ہستی ہے اور جنہیں اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہیں اور بے شک الله ہی بلند مرتبہ بڑائی والا ہے (سورہ الحج،آیت 62) ترجمعہ: اور ہم نے ہر جماعت میں پیغمبر بھیجا کہ خدا ہی کی عبادت کرو اور بتوں (کی پرستش) سے اجتناب کرو۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور بعض ایسے ہیں جن پر گمراہی ثابت ہوئی۔ سو زمین پر چل پھر کر دیکھ لو کہ جھٹلانے والوں کا انجام کیسا ہوا (سورہ النحل،آیت 36)ترجمعہ: اور ہم نے تم سے پہلے ایسا کوئی رسول نہیں بھیجا جس کی طرف یہ وحی نہ کی ہو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں سومیری ہی عبادت کرو (سورہ الانبیاء،آیت 25)حدیث میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس نے کہااللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی ہے ان سب کا اس نے انکار کیا تو اس کا مال اور جان محفوظ ہو گیا۔"(صحیح مسلم)توحید کا صدق دل سے اقرار کرنے والے شخص کے لئے جنت ہے: سیدنا عثمانؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’جس شخص کی موت اس حالت میں آئی کہ اسے یقین تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں تو وہ جنت میں جائے گا‘‘۔ (مسلم)ایک حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:افضل ذکر "لا الہ الا اللہ" ہے اور افضل دعا "الحمدللہ" ہے۔(جامع الترمذی)عقیدہ توحید انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لاتاہے۔اس عقیدہ سے اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہوتاہے ۔رنگ ونسل لسانیت وطنیت کی طبقاتی تقسیم کاخاتمہ ہوتاہے ۔دیرینہ رنجش وعداوت محبت والفت میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ استعماری نظام سے نکل کر تفرقہ بازی اور انتشار سے بچ کر ایک مضبوط اور متوازن شخصیت کوپروان چڑھانا وحدانیت ایمان کا خاصہ ہےاور یہی صفت بہترین معاشرے کوتشکیل دیتی ہے عقیدہ توحید اللہ تعالیٰ کے خوف کے علاوہ ہر خوف کو دل سے نکال دیتاہے۔یہی تصور مومن کو بہادر وشجاع بنادیتاہے کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ موت کاایک دن مقرر ہے۔عقیدہ توحید یکتائی و انفرادیت کا بے مثل عقیدہ ہے ۔جس کاتعلق اس عقیدہ سے جتنا مضبوط ہوگا وہ بھی دنیاو آخرت میں تمام مخلوقات میں منفرد ہوتا چلاجائے گا۔انفرادیت اور عقیدہ توحید کے ساتھ تعلق میں تاجدار ختم نبوت ﷺ تمام مخلوق میں بے مثل ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ اس اعتبار سے اعلیٰ واکمل اتم واحسن درجہ پر ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرم ﷺ کے صدقہ میں مزید معرفت توحید نصیب فرمائے ۔
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں واٹر ٹینکر چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں پر پابندی عائد کردی ہے اس حوالے سے...
کوئٹہبی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے کہا ہے کہ کوئٹہ پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس 10 اکتوبرسہ پہر...
کوئٹہبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی قوانین کی خلاف ورزی پر کھانے پینے کے چھوٹے بڑے مراکز و کارخانوں کے خلاف بلا...
خاران چیف چوک میں نامعلوم مُسلح افراد کی فائرنگ سے شفیع محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا حملے کے بعد مسلح افراد...
کوئٹہ 17واں کورین ایمبی سیڈر کیڈٹ اینڈ سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 23 سے 29 اکتوبر کوپاکستان سپورٹس...
کوئٹہمیئر پشین سردار اکبر ترین نے کہا ہے کہاسسٹنٹ کمشنر آواران کےمیونسپل کمیٹی آواران کا ریکارڈ اپنے...
کوئٹہاینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ٹینڈر میںبے قاعدگیوں کی تحقیقات شروع کر دیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن...
کوئٹہپاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب...