زمینداروں کو بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ‘ احمد خان

15 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) افغان قومی موومنٹ کے صدر احمد خان نے کہا ہے کہ زمینداروں کو بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پہلے ہی بلوچستان کا زمیندار طبقہ پریشانی کا شکار ہے جبکہ رہی سہی کسر غیر معمولی بارشوں اور سیلاب نے پوری کردی جس میں زمینداروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے زمینداروں کو سہولیات کی فراہمی کے دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن عملی صورتحال اس کے بر عکس ہے انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں زمینداروں کے کردار سے انکار ممکن نہیں زمینداروں کو بیجوں کی فراہمی سمیت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تا کہ وہ صوبے کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔