عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے نہ دیا جائے‘سمندر کاسی ایڈووکیٹ

15 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) قوم پرست سیاسی رہنما سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے بیان میں اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے انتہائی دلیرانہ موقف اختیار کیا ہے اور عمران خان کی اصلیت عوام پر عیاں کردی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بو کھلاہٹ میں ملکی اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پونے چار سالہ دور ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہے عمران خان آج اپنے خیر خواہوں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہ دی جائے۔