منسٹریل اسٹاف کےسروس رولز2014سے تعطل کا شکار ہیں‘ایپکا افرادی قوت تربیت

15 اکتوبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر)ایپکا افرادی قوت تربیت یونٹ کے صدر علی نواز شاہوانی ‘ جنرل سیکرٹری ظہور احمد رئیسانی ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف شاہ‘سینئر نائب صدور غلام نادر شاہوانی ‘ وسیع اللہ لانگو‘ رمضان پندرانی‘ جونیئر نائب صدور عبدالحنان کاکڑ ‘ علی نواز جمالی مولا داد لانگو ‘ایڈیشنل سیکرٹری محمد زمان بلیدی ‘ جوائنٹ سیکرٹری غلام علی لاشاری ‘ فنانس سیکرٹری محمد وسیم شاہوانی ‘ پریس سیکرٹری فرزانہ کاکڑ اور آفس سیکرٹری ساول خان سمالانی نے بیان میں کہا ہے کہ 8سال سے منسٹریل اسٹاف کے سروس رولز نہ ہونے کے باعث متعدد اہلکار اگلے عہدوں پر ترقیاب ہوئے بغیر ریٹائر ہو گئے ۔ کئی بار محکمہ کی جانب سے سروس رولز تیار کر کے منظوری کیلئے متعلقہ حکام کو ارسال کئے گئے لیکن سروس رولز پر اعتراضات لگا دئیے جاتے ہیں جس کے باعث تاحال سروس رولز منظور نہیں ہو سکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی سروس رولز منظوری کیلئے اعلی حکام کو ارسال کئے گئے ہیں لیکن تا حال منظور نہیں ہو سکے ہیں جس سے محکمے کے منسٹریل اسٹاف میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت نوابزادہ گہرام بگٹی اور سیکرٹری طارق قمر بلوچ سے اپیل کی کہ وہ سروس رولز کی منظوری کیلئے کردار ادا کریں ورنہ ایپکا احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی جس میں کام چھوڑ ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی شامل ہوگی۔