ٹریفک حادثات ‘ایک شخص جاں بحق

15 اکتوبر ، 2022

خضدار(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر باغبانہ لونڈو کے مقام پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد ایوب شدید زخمی ہوگیاتاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ایک اور واقعے میں زرعی بنک خضدار کے قریب مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔