خاتون کے سر پر تھوکنے والےبھارتی ہیئر اسٹائلسٹ نے معافی مانگ لی

08 جنوری ، 2022

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مشہور ہیر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے ایک خاتون کے بال کاٹنے کے دوران ان کے سر پر تھوکنے کے عمل پر معافی مانگ لی ہے۔ گزشتہ روز انٹرنیٹ پر جاوید حبیب نامی بھارتی ہیئر اسٹائلسٹ کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ ایک سیمینار کے دوران خاتون کو اسٹیج پر بلاتے ہیں اور بال کاٹنے سے متعلق ٹپس دیتے ہیں۔اس دوران جاوید حبیب کی جانب سے نہایت نا مناسب اور غلیظ حرکت کی گئی تھی جو اس ویڈیو کی وجہ شہرت بنی۔بال کاٹنے کے دوران جاوید حبیب نے خاتون کے بالوں کو اپنے تھوک سے گیلا کرتے ہوئے کہا کہ دیکھو بال گندے ہیں، کیونکہ شیمپو نہیں کیا ہوا ہے، دھیان سے سنو اگر پانی کی کمی ہو تو تھوک کا استعمال کریں، تھوک میں بڑی جان ہے۔اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونا ہی تھا کہ خوب وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو دیکھ کر انٹرنیٹ صافین کی جانب سے جاوید حبیب کے اس غلیظ عمل پر خوب تنقید کی گئی تھی۔بعد ازاں اب اس ہیئر اسٹائلسٹ کی جانب سے باقاعدہ ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے اس عمل پر معافی مانگی گئی ہے۔جاوید حبیب کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ʼاْن کے منعقد ہونے والے سیمینار کے دوران اْن کے ایک عمل سے لوگوں کو ٹھیس پہنچی ہے، وہ دل سے اس عمل پر معافی مانگتے ہیں۔ʼانہوں نے مزید کہا کہ ʼمعاف کرو ناں یار! سوری۔