پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی بنانے پر نجی تعلیمی اداروں کا احتجاج

02 نومبر ، 2022

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے نجی تعلیمی اداروں کے انتظام وانصرام کیلئے پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نام سے نئی اتھارٹی بنانے کا اعلان کیاہے۔اتھارٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر تعلیم ہونگے جبکہ ایم پی ایز سمیت گیارہ ممبران شامل ہونگے۔ ہر ضلع میں اس اتھارٹی کی ذیلی کمیٹیاں بنیں گی،نجی سکولز کی درجہ بندی، اساتذہ کی تنخواہیں، اساتذہ کی تعلیم، بلڈنگ، سہولیات، فیسیں، غرض تمام معاملات اس اتھارٹی کی منظوری سے مشروط ہوں گے،دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز ایسوسی ایشن نے مذکورہ اتھارٹی کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر حتمی شکل دینے پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے صوبہ بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین نے مذکورہ اتھارٹی کو تعلیم دشمن عمل قرار  دیاہے ۔