دوسری شادی کرنےپرسابق شوہر کاحملہ،بچی قتل،میاں بیوی زخمی

05 نومبر ، 2022

لاہور،چوہنگ ( کرائم رپورٹر سے ،کرائم رپورٹر،نامہ نگار ) رائیونڈ کے نواحی علاقہ میں طلاق لے کر دوسری شادی کرنے پر سابق شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے اپنی سابقہ بیوی ممتاز بی بی اور انکے شوہر ندیم حسین کو زخمی جبکہ تین سالہ عائشہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، رائےونڈ پولیس نے ندیم کی درخواست پر شاہداور اس کے ساتھیوں ہدایت، مصطفیٰ، پرویز اور ظہور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے لاہور بھیج دی۔