سجادہ نشین نیریاں پیر سلطان العارفین صدیقی نے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

10 جنوری ، 2022

راولپنڈی ( جنگ نیوز) 25بیڈ کے شیخ العالم ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ شیخ العالم ہسپتال کے سنگ بنیاد کے سلسلہ میں دارالعلوم محی الدین صدیقیہ چک بیلی خان میں تقریب منعقد کی گئی۔ سجادہ نشین نیریاں شریف پیر سلطان العارفین صدیقی نے ہسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا اس موقع پر وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل( ر) آصف ممتاز سکھیرا، پرو وائس چانسلر محی الدین اسلامک یونیورسٹی برگیڈیئر ر طاہر صدیقی، پرنسپل محی الدین اسلامک میڈیکل کالج میرپور برگیڈیئر ر عبد الحلیم، ایم ایس محی الدین ٹیچنگ ہسپتال برگیڈیئر ر مبشر، بانی بیول ہسپتال اشتیاق چوہدری، سابق کمشنر پونچھ محمد خالد رفیق، سید جابر حسین شاہ، راجہ ابوذر، ایس ایچ او تھانہ چونترہ مرزا آصف، سب انسپکٹر عدنان الپیال، چوہدری امیر افضل، ڈاکٹر احمد ضیاء راجپوت، ڈاکٹر عرفان ملک ، فہیم صدیقی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ پروجیکٹ انجینئر طارق عباسی نے ہسپتال کی تعمیر کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال کا تعمیراتی کام 2022 میں ہی مکمل کر لیا جائے گا جس میں جدید طرز کی سہولیات بلخصوص زچہ و بچہ کیئر یونٹ، ایکسرے، او ٹی اور دیگر ضروری مشینری میسر کی جائے گی۔ منج راجپوت الپیال قبیلہ کے سرپرست اعلی ظفر چوہدری و چئیرمین شبیر چوہدری نے پورے علاقہ و برادری کی جانب سے اہل علاقہ کو صحت کا میگا پروجیکٹ دینے پر پیر صاحب کا شکریہ ادا کیا۔