تمباکو کی ملکی برآمدات میں ستمبر 2022 کے دوران 77 فیصد اضافہ

14 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)تمباکو کی ملکی برآمدات میں ستمبر 2022 کے دوران 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے سماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 807ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ ستمبر 2021 کے دوران تمباکو کی برآمدات کا حجم 455 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح ستمبر 2021 کے مقابلہ میں ستمبر 2022 کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 352 ملین روپے یعنی77 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔