کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سالانہ اجلاس عام صدر نظام الدین صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے ایوان کی جانب سے زبردست سراہتے ہوئے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر کے یو جے کے ویب سائٹ کی پریزنٹیشن بھی دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ کے یو جے کی ویب سائٹ ملک میں کسی بھی صحافی تنظیم کی پہلی ویب سائٹ ہے جس پر ممبرز کے لیے لاگن کا آپشن بھی رکھا گیا ہے تاہم اس سے پہلے انہیں خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ ویب سائٹ کے ذریعے کراچی کے صحافیوں کا مختلف ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جارہا ہے جبکہ ممبران کے لیے فیس کی ادائیگی کا آپشن بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ چیئرمین اسکروٹنی کمیٹی اعجاز شیخ کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے اسکروٹنی کے نتیجے میں 640 افراد کے نام جنرل ممبر شپ لسٹ سے نکال دیئے ہیں جس میں انتقال کرجانے والے 50 ارکان بھی شامل ہیں جبکہ سرکاری ملازمت اختیار کرلینے والے ، بیرون ملک منتقل ہوجانے والے یا صحافت کو بطور شعبہ چھوڑ دینے والے افراد بھی ان میں شامل ہیں اجلاس نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو سراہتے ہوئے اس کی بھی منظوری دیدی جبکہ خازن لیاقت رانا کی جانب سے پیش کی گئی مالیاتی رپورٹ بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے نئی رکنیت سازی کے معاملے پر کمیٹی کے قیام کی تجویز کو کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔
کراچی گلشن اقبال میں جیل چورنگی سے سہراب گوٹھ جانیوالی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سارا دن دھول مٹی اڑنا...
کراچی سپریم کورٹ نے چوہدری خلیق الزماں روڈ کی کمرشلائزیشن کے خلاف درخواست پر وکلا کے مہلت طلب کرنے پر سماعت...
واشنگٹن امریکی جامعات میں اسرائیلی فسطائیت کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں شدت آرہی ہے اور...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ روز سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی تقریر کے بعد...
کراچی ایس آر بی نے ٹیکس چوری پر ریسٹورنٹ سیل کردیا ،سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کے دو دریا پر واقع...
کراچی فیصل بینک ،سال 2024کی پہلی سہ ماہی میں بینک کا بعداز ٹیکس منافع دوگنا ہوکر 6.5ارب روپے پر جا پہنچا ۔ فی حصص...
کراچی لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے 9ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب لیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے...
کراچیانٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے آذاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کی سفری دشواریوں کے پیش نظر...