مالیاتی سروسزبہتربنانےکیلئےای پے پنجاب اورراست میں معاہدہ

22 نومبر ، 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب اور سٹیٹ بینک کے مابین سرکاری واجبات کی ادائیگی میں آسانی کے لیے حکومت پنجاب کی موبائل اور انٹرنیٹ اپلی کیشن کو وفاقی حکومت کی اپلی کیشن راست سے منسلک کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سپیشل سیکرٹری محمد علی رندھاوا جبکہ سٹیٹ بینک کی جانب سے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے معاہدہ پر دستخط کیے۔ صوبائی وزیر محسن لغاری نے کہا کہ ای پے پنجاب اور راست کے مابین اشتراک کا مقصد پاکستان میں مالیاتی سروسز کو بہتر بنانا اور کیش فلو کی مانیٹرنگ کو آسان کرنا ہے۔ معاہدہ کے تحت ای پے کو راست کے ساتھ منسلک کر نے صوبائی سطح پر اکٹھے کیے جانے والے محصولات کو براہ راست سٹیٹ بنک کو منتقل کیا جا سکےگا۔