اسلام آ باد (پی پی آ ئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ کسی بھی وقت منہدم ہوسکتی ہے جس کے نتائج خوفناک ہوں گے۔ میڈیاذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ اگر بقیہ سرنگیں منہدم ہوگئیں تو کیا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ جولائی میں سرنگ کے بند ہونے کے بعد سے بجلی صارفین ہر ماہ 10 ارب روپے ادا کرتے ہیں۔نیپرا چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ اگر یہ سرنگ مزید ایک سال کے لیے بند رہی تو صارفین کو 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔کمیٹی کے سربراہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحالی کے کام پر پیشرفت رپورٹ کے حوالے سے آگاہ کریں۔جس پر چیئرمین پیمرا نے جواب دیا کہ مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ مستقبل میں سرنگ منہدم نہیں ہوگی۔اسی دوران نیلم جہلم ہائیڈروالیکٹرک پروجیکٹ کے سی ای او محمد عرفان نے کہا کہ امید ہے کہ سرنگ کی بحالی کا کام آئندہ برس جون میں مکمل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے ارکان جاننا چاہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ سال 2015 میں ختم ہونے کے باوجود معاہدہ کی تجدید کیوں کی گئی؟ سیف اللہ اڑو نے کے الیکٹرک کے سی ای او کے عدم حاضری پر انہیں رعایت دی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگر آئندہ اجلاس میں کے الیکٹرک کے سی ای او موجود نہ ہوئے تو یہ معاملہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا جائے گا۔
راولپنڈی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید...
لاہور ورلڈ کپ 2023سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان وارم اپ میچ جمعہ کو کھیلا جائیگا ۔ جمعرات کو پاکستان...
بیروت لبنان کی فوجی عدالت نے داعش کے ایک رہنما کو سکیورٹی فورسز پر خونریز حملے کرنے ، سرکاری عمارتوں اور...
پشاور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے کل کوہاٹ میں سیاسی قوت کے مظاہرہ کا اعلان کیا ہے ، تحریک انصاف...
اسلام آباد سینیٹ قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی چیئرمین سینٹر کہدہ بابر نے ڈارک...
اسلام آباد اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کرپٹو کرنسی کاروبار روکنے سے متعلق سٹیٹ کے...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ صوبے کی احتساب عدالتوں نے بحال ریفرنسز کی سماعت شروع کر...
لندن سائوتھ لندن میں بدھ کے روز 15 سالہ طالبہ کو چاقو کا وار کر کے ہلا ک کر دیا گیا۔ روشن مستقبل والی اس پیاری...