اسلام آباد (این این آئی)صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف)کے رہنما حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختون خواہ تعیناتی کردی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف)سے تعلق رکھنے والے حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا گورنر تعینات کردیا۔صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف کی سمری پر کی ہے۔اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی کا نام صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کے گورنر ہوں گے۔یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی اس وقت قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔ حاجی غلام علی مارچ 2009سے مارچ 2015تک سینیٹر رہ چکے ہیں اس کے علاوہ وہ ستمبر 2012سے ستمبر 2015تک خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے رکن بھی تھے۔حاجی غلام علی 2009 سے 2012تک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور براڈ کاسٹنگ میں بطور چیئرمین ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔جے یو آئی(ف)کے رہنما حاجی غلام علی کو سال 2012 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔حاجی غلام علی، مولانا فضل الرحمان کے داماد فیاض علی کے والد بھی ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد 11 اپریل 2022 کو پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما عمران اسمعیل بھی گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔خیبر پختونخوا کے گورنر کا عہدہ گزشتہ کئی ماہ سے خالی تھا جس پر تقرر کے سلسلے میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی ہو رہی تھی۔
لاہورزمان پارک سے حراست میں لئے گئے تین کمسن لڑکوں کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے کمسن لڑکوں کے...
کراچیاینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے...
اسلام آباد پاکستان بزنس فورم نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، مرکزی سیکٹری جرنل پی...
راولپنڈی بھارت کے شہر جالندھر میں ایک سکھ مبلغ اور علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش دوسرے دن بھی جاری...
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب...
مکوآنہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند ہو گئے، پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کی زد...
لاہور تحریک انصاف نے کل مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی،تفصیل کے مطابق تحریک...
اسلام آبادنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون اورسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور...