افغان مہاجرین پاکستان اورایران میں کسی مظاہرے میں شریک نہ ہوں ،طالبان

24 نومبر ، 2022

کابل(این این آئی ) افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کواحتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اورایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ ان و مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔ مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔