لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائیں، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سمری سے متعلق صدر عارف علوی مجھ سے بھی بات کریں گے۔ سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے مطابق کھیلیں گے۔ مرضی کا آرمی چیف نہیں چاہتا۔ اللہ تعالی کوگواہ بنا کر کہتا ہوں میں نے تو اکتوبر میں سوچا ہی نہیں تھا کہ کون آرمی چیف بنے گا۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرسے رابطے میں ہوں، سمری سےمتعلق صدر مجھ سے بھی بات کریں گے، اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرورکے پاس پوچھنے کے لیے جاتا ہے، میں تواپنی پارٹی کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضروربات کرینگے، میں سمجھتا ہوں جوحالات بنادیئے گئے قوم میں جذبہ ہے اسے قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لا کر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی، مجھ پر جو حملہ ہوا شہبازشریف پورا ملوث تھا،نواز شریف بھی جانتا ہو گا، تسنیم حیدر پر ہے کہ وہ پولیس اور عدالت کو کیسے شواہد پیش کرتا ہے۔ ہمارا ایک ہی مطالبہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں، مرضی کا آرمی چیف، چیئرمین نیب نہیں چاہتا، اداروں میں میرٹ چاہتا ہوں، نام فائنل ہونے کے بعد اپنے سیاسی حق کے استعمال کا فیصلہ کریں گے، سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے مطابق کھیلیں گے۔
لاہورزمان پارک سے حراست میں لئے گئے تین کمسن لڑکوں کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے کمسن لڑکوں کے...
کراچیاینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے...
اسلام آباد پاکستان بزنس فورم نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، مرکزی سیکٹری جرنل پی...
راولپنڈی بھارت کے شہر جالندھر میں ایک سکھ مبلغ اور علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش دوسرے دن بھی جاری...
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب...
مکوآنہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند ہو گئے، پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کی زد...
لاہور تحریک انصاف نے کل مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی،تفصیل کے مطابق تحریک...
اسلام آبادنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون اورسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور...