زرداری،شجاعت ملاقاتسیاسی صورتحال پر اہم تبادلہ خیال

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( جنگ نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ زرداری نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں نے موجودہ سیا سی صورتحال میں اپنی اپنی تجاویز پیش کیں ،خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے وزارت دفاع کی جانب سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی گئی اور حکومتی ارکان کہہ رہے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی رواں ہفتے کے دوران کر دی جائے گی۔