سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیرمیں تعینات بھارتی جنرل نے دعوی کیا ہے کہ یہاں تقریبا 300 عسکریت پسند موجود ہیں، انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر قبضے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے مقبوضہ پونچھ میں ایک تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف ہماری کارروائی جاری ہے ۔تقریبا 300 جموں و کشمیر کے طول و عرض میں موجود ہیں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ کوئی کارروائی کرنے کے قابل نہ رہیں ۔کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر، فوجی کمانڈر نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اس میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے اور سول انتظامیہ امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کے شمالی کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے دعوی کیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے سیکورٹی کے منظر نامے میں قابل دید بہتری آئی ہے اور اس وقت امن اور ترقی کے لیے کافی جگہ موجود ہے۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ بھارتی فوج آزاد کشمیر پر قبضے کے لیے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔
فیصل آبادانسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے9مئی کے پرتشدد واقعت میں ملوث 4 ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت...
انقرہترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان 3جون کو تیسری مدت کے لئے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور نئی کابینہ...
بیجنگبھارت اور چین نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کی میڈیا موجودگی بالکل ختم کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق...
اسلام آبادسپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کروا دیا، سپریم کورٹ...
اسلام آ باد پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے عداد و شمار دیکھ کر...
اسلام آباد پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے13کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،اس...
لاہور نیب ترمیمی ایکٹ 2023کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا اور نیا قانون نافذالعمل ہوگیا ، نیب ترمیمی ایکٹ 2023میں...
اسلام آباد ، راولپنڈی جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس...