آرمی ، جوائنٹ چیفس تعیناتی ،وزیر اعظم فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعظم آفس نے تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کے لئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے ناموں کا پینل موصول ہواوزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے۔