اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 26نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کے حوالے سے اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا (کے پی)کی قیادت نے عمران خان کو اپنا پلان بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پلان پر تبدیلی یا منظوری کا فیصلہ عمران خان دیں گے، پارٹی فیصلوں کا تعلق احتجاج کی جگہ کے حتمی تعین سے جڑا ہے۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پلان کے مطابق کے پی کے مختلف اضلاع سے قافلے جمعہ کی سہ پہر روانہ ہوں گے، جبکہ پشاور سے قافلہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق قافلوں کی آمد کا سلسلہ جمعہ کی صبح سے شروع ہو جائے گا، جبکہ راولپنڈی کے کارکنان اور قیادت جمعرات کو تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ذرائع کے مطابق ہر ضلع سے آنے والے کارکنوں کی قیادت متعلقہ ایم این ایزاور ایم پی ایز کریں گے، تنظیمی عہدیدار کھانے سمیت پارٹی پرچم و دیگر اشیا کارکنوں کو دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پشاور سے پرویز خٹک سوات سے وزیراعلی محمود خان قافلوں کی قیادت کریں گے تاہم قافلے موٹروے کا استعمال کریں گے یا جی ٹی روڈ سے آئیں گے، حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ذرائع کے مطابق خواتین کے معاملات دیکھنے کیلئے کنول شوذب کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی میں جلسہ گاہ کیلئے کنٹینر کے اردگرد سکیورٹی کا سخت حصار رہے گا۔
لاہورزمان پارک سے حراست میں لئے گئے تین کمسن لڑکوں کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا ۔ پولیس نے کمسن لڑکوں کے...
کراچیاینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکارروائی میں کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے...
اسلام آباد پاکستان بزنس فورم نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، مرکزی سیکٹری جرنل پی...
راولپنڈی بھارت کے شہر جالندھر میں ایک سکھ مبلغ اور علیحدگی پسند رہنما امرت پال سنگھ کی تلاش دوسرے دن بھی جاری...
کراچی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں رہائش گاہ کے باہر ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب...
مکوآنہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند ہو گئے، پاکستان اپنی تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کی زد...
لاہور تحریک انصاف نے کل مینار پاکستان پر جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے دی،تفصیل کے مطابق تحریک...
اسلام آبادنگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے قانون اورسابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور...