اسلام آباد(آئی این پی ) چیف الیکشن کمشنر ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے دائر درخواست میں درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہم ہوگئے،کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جس کے لیے درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست گزارکے جونیئر وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ درخواست گزار لاہور میں ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکے۔ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارکو بتا دیں آئندہ سماعت پرپیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کردیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
کراچی پیپلزپارٹی کے دو اہم رہنما شرجیل میمن اور ڈاکٹرعاصم حسین بیرون ملک چلے گئے ۔ سندھ کے وزیر اطلاعات...
اسلام آ باد وزیراعظم کے جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اس...
ڈیرہ اسماعیل خان آئی جی خیبر پختونخوانے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی گرفتاری میں ناکامی کی پاداش میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہبازشریف اتوار کے روز بہاولپور پہنچ گئے ۔ وزیراعظم نےعباسیہ سکول مفت آٹا سینٹر...
نئی دہلی بھارتی پولیس ستمبر میں جی 20کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے مقام یعنی دہلی کے پریگتی میدان میں بھارتی پرچم...
واشنگٹن وائٹ ہاوس حکام نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا کا دورہ کرنے سے روک دیا۔تفصیل کے...
لاہور مسلم لیگ ن کے رہنماخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اقتدارکیلئے عمران خان پاکستانیوں کوغلامی کی زنجیریں...
اسلام آباد مفت آٹے کے حصول کے دوران بھگدڑ مچنے سے مظفر گڑھ میں 60 سالہ زہرہ بی بی جبکہ بھگر میں آٹے کے حصول...