عمران کی طرف سے عام معافی کی درخواست آنے والی ہے، شرجیل میمن

24 نومبر ، 2022

کراچی(صباح نیوز)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بہت جلد عمران نیازی کی طرف سے این آر او اور عام معافی کی درخواست آنے والی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لانگ مارچ کی تاریخی ناکامی کے بعد عمران بہت جلد فیس سیونگ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس کے بعد عمران خان 26 تاریخ کا پروگرام ملتوی کرنے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔