مصر میں دنیا کا سب سے بڑا ونڈ فارم سعودی عرب اور یورپ کو بجلی فراہم کریگا

24 نومبر ، 2022

قاہرہ (آئی ا ین پی ) مصر کے قابل تجدید توانائی کے ڈویلپر انفینٹی نے کہا ہے کہ مصر میں تعمیر کیے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے ونڈ فارمز میں سے ایک 2030 تک کام کرے گا اور اس کی تعمیر 2024میں شروع ہو گی ۔ 11 بلین ڈالر کا ونڈ فارم ابوظبی کی ملکیتی فرم مصدر اور انفینٹی پاور ہولڈنگز کی سربراہی میں تجارتی اتحاد کے ذریعے بنایا جا رہا ہے جو مکمل ہونے پر سعودی عرب اور یورپ کو بجلی فراہم کر ے گا ۔ انفینٹی پاور کے چیئرمین محمد منصور نے کہا ہے کہ اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 10 گیگا واٹ ہو گی اور یہ اس دہائی کے آخر تک فعال ہوجائے گا۔