حکومت کا عوامی نیشنل پارٹی کو مرکزمیں اہم عہدہ دینا کا فیصلہ

24 نومبر ، 2022

اسلام آ باد (پی پی آ ئی) حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کو مرکزی میں اہم عہدہ دینا کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کو گورنر کے پی کے مطالبے سے دستبرداری کے بعد مرکز میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں عدم اعتماد کی کامیابی پر ڈپٹی چیئرمین عوامی نیشنل پارٹی کا ہوگا اور پارٹی کی جانب سے ہدایت اللہ خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے۔