پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کمزورمعیشت ہے،فیصل جاوید

24 نومبر ، 2022

اسلا م آ باد(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما فیصل جا وید نے کہا ہے کہ آ ج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کی معیشت ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی عدم استحکام کا باعث ہے، غریب اور متوسط طبقہ شدید د مشکلات کا شکار ہے،ملک دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچ گیا ہے،ایسی صورت میں دانشمندانہ فیصلہ عوام سر رجوع کرنا ناگزیر ہو گیا، ملک میں الیکشن واحد حل ہے ۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں فیصل جا وید نے کہا ہے کہ عمران خان 26 نومبر کو راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج کی قیادت کرینگے، عوام کا مطالبہ ہے کہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، یہ پاکستان کا اور پاکستان کے بالخصوص غریب عوام کا مسئلہ ہے۔