اسلام آباد(کے پی آئی) عالمی بینک مقبوضہ کشمیر میں دو متنازعہ ڈیموں کی تعمیر پر پاکستان کی شکایت کی سماعت کرے گا اس سلسلے میں عالمی مصالحتی عدالت کے چیرمین اور نیوٹرل ماہر کی تعیناتی عمل میں لائی جاچکی ہے ۔ کشن گنگا اورریٹلی ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹ کے منصوبوں کے تکنیکی نقشے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی ہونے یا نہ ہونے کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات ہیں جس کی وجہ سے عالمی بینک نے پاکستانی اعتراض کو سماعت کیلئے قبول کر لیا ہے۔قبل ازاں 21 نومبر کو واشنگٹن میں عالمی بینک نے نیوٹرل ماہرین اور عالمی مصالحتی عدالت کے چیئرمین کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی، ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے نمائندگان بھی موجود تھے۔اکتوبر میں عالمی بینک کی جانب سے دو تعیناتیاں کی گئی تھیں جن میں مائکل لینو کو نیوٹرل ماہر تعینات کیا گیا اور پروفیسر سین مرفی کو عالمی مصالحتی عدالت کا چیئرمین تعینات کیا گیا۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کے دبائو پرامریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی...
چمن بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی ساحلی اضلاع میں جاری طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کاسسٹم بتدریج کمزور...
اسلام آباد/لاہور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے بارے میں سوال...
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور منافع خور بے قابو ہوگئے، رمضان المبارک سے پہلے ہی ہر چیز کے نرخ میں اضافہ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میںمیزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی...
ریاض سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21 یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا...
کراچی سینئر امریکی حکام نے ملک میں آئے بینکنگ سیکٹر کے بحران سے نمٹنے کیلئے تجربہ کار ارب پتی سرمایہ کار...