اسلام آباد(آئی این پی ) چیف سیکرٹری جبری رخصت کیس میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف سیکرٹری کو جبری رخصت پربھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہورہا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق چیف سیکرٹری کی مدت 4 سال ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کیس میں قانونی نکتہ شامل ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا پولیس افسران کے تبادلوں میں فوجداری نظام انصاف متاثر ہو رہا تھا؟، سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی وفاقی حکومت کرتی ہے، تعینات ہونے والے افسران بعض اوقات پنجاب سے زیادہ وفاق سے ہوتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا بتائیں عدالت کس حد تک انتظامی معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے؟۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ موجودہ چیف سیکرٹری کو زبردستی چھٹی پر بھیج دیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے تو چھٹی کی درخواست بھی نہیں کی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کی ذات پر بات نہ کریں نظام کی بات کریں، نام لینے سے دوستیاں دشمنیاں بنتی ہیں، چیف جسٹس نے کہا اس کیس کو پولیس کیس کے ساتھ سنیں گے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کر دی۔
اسلام آباد آئی ایم ایف کے دبائو پرامریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی...
چمن بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی ساحلی اضلاع میں جاری طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کاسسٹم بتدریج کمزور...
اسلام آباد/لاہور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی اثاثوں کے بارے میں سوال...
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور منافع خور بے قابو ہوگئے، رمضان المبارک سے پہلے ہی ہر چیز کے نرخ میں اضافہ...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میںمیزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے...
کراچی جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی...
ریاض سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں موجود مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل 21 یعنی 29 شعبان کو رمضان المبارک کا...
کراچی سینئر امریکی حکام نے ملک میں آئے بینکنگ سیکٹر کے بحران سے نمٹنے کیلئے تجربہ کار ارب پتی سرمایہ کار...