مونس الٰہی غیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کریں،شجاعت

24 نومبر ، 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ق) کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الٰہی کو غیرذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جس پر مونس الہیٰ کی جانب سے بھی ردِعمل دیا گیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ مونس کو ذمہ درانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے، حکومت انشاء اللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ کسی مجبوری کے تحت نہیں دیا بلکہ ہمارا موقف وہی ہے جو تمام اتحادی سیاسی جماعتوں کا ہے اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انشاء اللہ اپنی مدت ضرور پوری کرے گی۔