لاہور (این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدرمملکت سے رابطے میں ہوں اور وہ مجھ سے مشورہ کریں گے‘اہم تقرری پر وزیراعظم ایک مفرور کے پاس پوچھنے کیلئے جاتا ہے، میں تو اپنی جماعت کا سربراہ ہوں تو صدر مجھ سے ضرور بات کریں گے، سمری آنے کے بعد میں اور صدر آئین و قانون کے اندر کھیلیں گے‘ ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا‘اسٹیبلشمنٹ کو اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیاکیاہے ‘اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھاکہ کون آرمی چیف بنے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھاکہ یوٹرن اچھی چیز ہے‘ جنہوں نے ہماری حکومت گرائی تھی انہوں نے جب دیکھا عوام ہمارے ساتھ کھڑی تھی تو عقلمندی یہ تھی وہ یوٹرن لیتے یوٹرن نہ لینے سے ملک کا بھرکس نکلا ہے ‘ کوئی سمجھتا ہے اپنا آرمی چیف لا کر ہمیں مار پڑوائے گا تو قوم اس کے خلاف کھڑی ہو گی‘مجھ پر جو حملہ ہوا شہباز شریف پورا ملوث تھا،نواز شریف بھی جانتا ہو گا، تسنیم حیدر پر ہے کہ وہ پولیس اور عدالت کو کیسے شواہد پیش کرتا ہے‘نئے آرمی چیف کا نام فائنل ہونے کے بعد اپنے سیاسی حق کے استعمال کا فیصلہ کریں گے۔نواز شریف جس کو بھی آرمی چیف لگائے گا وہ متنازع ہو جائے گا،لیگی قائد جو بھی فیصلہ کرے گا پاکستان کی بہتری کیلئے نہیں کریگا، میں نوازشریف کی نیت پر شک کر رہا ہوں، نوازشریف ادارے نہیں اپنی ذات کا سوچ رہا ہے، فوج کا ادارہ ایک ڈسپلن ادارہ ہے اسی لیے بچا ہوا ہے،آج تک نہیں سنا برطانیہ کا آرمی چیف تبدیل ہو اور اس کی چھوٹی سی خبر بھی چل جائے، پاکستان میں بحث ہی آرمی چیف سے متعلق چل رہی ہے۔
کوئٹہبی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے...
قلعہ عبداللہ دو گروپوں کے درمیان کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، لواحقین کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ کو...
کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے نصراللہ خان زیرے اور پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری...
کوئٹہبلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں زیارت ویلی ڈویلپمنٹ...
لاہورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا،...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا...
کراچیکراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کراچی سے روانہ ہوتے ہوئے ہزارہ...