اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے این اے45کرم میں عمران خان اور اقبال وزیر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین کی اجازت نہیں اور کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں ،ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوا ،اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،ڈی جی لاء کا کہنا تھا کہ اقبال وزیر پارٹی کا اہم حصہ ہے ا س کا اثر امیدوار پر پڑتا ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی ہے تو اسکا اثر امیدوار پر پڑتا ہے،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو دل بڑا کرنا چاہئے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دئیے کہ ہم تو دل بڑا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف سے بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہئے یہ جو آپ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ صرف خیبرپختونخوا میں نوٹسز ہوئے ہیں ایسا نہیں ہے الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سخت اقدامات کئے ہیں،سب کو نوٹسز دیئے گئے ہیں ، یہ بتائیں ضابطہ اخلاق ہونا چاہئےیا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضابطہ اضلاق ہونا چاہئے لیکن ہم نے تو خلاف ورزی نہیں کی ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
کابلافغان سیکورٹی فورسز نے کابل میں داعش گروہ کے ایک ٹھکانے پر کارروائی کے دوران تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر...
پشاور اے این پی کا عمران خان کی KP منتقلی کا راستہ روکنے کا اعلان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان...
اسلام آبادصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےقومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کوجاری بیان کے...
کوئٹہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے ماہ صیام کا چاند نظر آنے پر پورے عالم اسلام اور اہل وطن کو مبارکباد...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس میں شہباز گل...
کراچی برطانوی اسپیشل فورسز کے ارکان کی جانب سے افغانستان میں چھاپوں کے دوران ماورائے عدالت کئے گئے درجنوں...
کراچی اردن کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر کے فلسطین مخالف بیان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل...
تائیوانکمپنی نے اپنے عملے کو بونس کے طور پر 5سال کی تنخواہ دیدی۔ تائیوان کی شپنگ کمپنی ایورگرین میرین اپنے 3100...