کوئٹہ(آئی این پی ) عالمی بینک کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستانمیر عبدالقدوس بزنجو سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ورلڈ بینک کی جانب سے بلوچستان کو آسان شرائط پر 100 ملین ڈالر قرض دینے کی پیشکش کی گئی۔ مذکورہ قرض کی پیشکش صوبے میں سیلاب زدہ علاقوں میں زراعت، روزگار اور گھروں کی بحالی کے لیے کی گئی۔ عالمی بینک نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عالمی بینک نے بحالی اور تعمیر نو کے لیے معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل محدود جبکہ تباہی لا محدود ہے، پہلے دن طے کیا تھا قرض بھی لینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے مگر ہاتھ نہیں پھیلائیں گے۔
دمشقایک دہائی سے زائد عرصے کی غیر موجودگی کے بعد، شام نے عرب لیگ میں اپنا مندوب اور مصر کے لیے اپنے سفارتی مشن...
نیویارکاقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے 2015میں ایران کے بڑی طاقتوں کے...
واشنگٹنامریکی صدر جو بائیڈن اور ایوان کی اسپیکر کیون میکارتھی کی جانب سے پیش کردہ قرض کی حد میں اضافے کے 31.4...
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترکیہ کے صدر رجب طیب...
خرطومسوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان پندرہ اپریل سے شرو ع ہونے والی جھڑپوں کے باعث نقل مکانی کرنے...
کراچیجنوبی ایشیا کے دو اہم ہمسایہ ممالک بھارت اور چین کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد اب صحافت بھی متاثر ہو رہی...
ویلنگٹن نیوزی لینڈ کی بین الاقوامی فضا ئی کمپنی بین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے سے کچھ مسافروں کا وزن کرے...
ڈاکار سینیگال کی ایک عدالت نے گزشتہ روز 2024کے صدارتی انتخابات کے امیدوار اپوزیشن رہنما عثمانی سونوکو کو...