پشتونخوا میپ کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس کچلاک میں جاری،آج فیصلوں کا اعلان ہوگا

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ( این این آئی)پشتو نخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی کمیٹی کا اجلاس کچلاک میں یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی کی زیر صدرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبر پشتونخوا،جنوبی پشتو نخوا،سندھ اور ملک بھر سے مرکزی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ، اجلاس رات گئے تک جاری رہا اور آج 24 نومبر جمعرات کو بھی جاری رہیگا ، سہ پہر 3 بجے مرکزی کمیٹی اہم فیصلوں کا اعلان بذریعہ پریس کانفرنس یوسف خان کاکڑ کے مہمان خانے کچلاک میں کیا جائے گا۔