الیکشن کمیشن کی اپیلیٹ اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے آج سنائے گا

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے32اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کےلئے ریٹرنگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے آج24 نومبر تک سنائیں گی شیڈول کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی فہرست 28 نومبر کو جاری ہو گی۔ خواتین،اقلیتوں ، مزدور اور کسان کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔