شام، روس کے فوجی اڈے پر ترکیہ کا حملہ، ایک روسی فوجی ہلاک

24 نومبر ، 2022

قامیشلی، شام (اے ایف پی) ترکی نے شام میں روسی فوجی اڈے کے اندر کردوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی ہے، ایک ترک کرد عہدیدار کے مطابق اس حملے میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا ہے، ترکی نے شام اور عراق میں کردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کررکھے ہیں، امریکی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کے ایک عہدیدار فرہاد شامی نے بتایا کہ اس ڈرون حملے میں کردوں کی قیادت میں سرگرم اتحاد ایس ڈی ایف کے تین جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق کی مصر تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس حملے میں روسی فوج کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، اس سے ایک روز قبل شمال مشرقی شام میں امریکی قیادت میں سرگرم اتحاد کے ایک اور ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔