سری نگر(کے پی آئی) خطہ لداخ5اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی مکمل بحالی کی طرفبڑھ رہا ہے ۔ جموں وکشمیر کے سابق ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے1927 کے سٹیٹ سبجیکٹ رولز کی طرز پر حال ہی میں جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق لداخ کے مستقل رہائشی افراد ہی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ یعنی سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے اور مقامی ملازمتوں پر انہی کا حق ہوگا۔، مہاراجہ ہری سنگھ کے1927 کے سٹیٹ سبجیکٹ رولز ہی لداخ کے ʼمقامیʼ کی تعریف کرنے کا واحد اصول بن گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے لداخ میں مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی حکومت مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں کے معاملے پر 5 اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کی مکمل بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔لداخ کے باشندوں کو نان گزیٹڈ ملازمتوں پر خصوصی حقوق دینے کے تقریبا 14 ماہ بعد، انتظامیہ نے اب اسی طرح گزیٹیڈ ملازمتوں کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔یکم نومبر 2022 کو بھارتی وزارت داخلہ (MHA) کے ایک نوٹیفکیشن نے لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر کو گزیٹڈ یا گروپ ʼAʼ اور گروپ ʼBʼ پبلک سروس پوسٹوں پر بھرتی کے لیے قواعد وضع کرنے کا اختیار دیا۔ لیفٹیننٹ گورنر لداخ نے 14 نومبر سے مختلف محکموں میں گزیٹڈ آسامیوں کے لیے بھرتی کے قوانین کا مسودہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔ ابھی تک، مسودے میں بھرتی کے قوانین غیر مقامی افراد کو ان پوسٹوں پر تعینات کرنے سے روکتے ہیں۔ مختلف آسامیوں پر بھرتی کی بنیادی شرائط ʼریذیڈنٹ سرٹیفکیٹʼ کا ہونا لازمی شرط موجود ہے ۔ یہ سرٹیفکیٹ مجاز اتھارٹی لداخ کے رہائشی سرٹیفکیٹ آرڈر کے طریقہ کار 2021 کے مطابق جاری کیا جانا چاہئے۔ مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ، جس کی ابتدا ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کی طرف سے 1927 اور 1931 میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں ہے، لداخ کے ʼمقامیʼ کی تعریف کرنے کا واحد اصول بن گیا ہے۔ لیہہ ایپکس باڈیLAB اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس کی کال پر ان مطالبات کی حمایت میں 2 نومبر کو لداخ اور کارگل دونوں جگہوں پر ہزاروں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ ان تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے ان کے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو وہ 2023 اور 2024 میں مسلسل احتجاج کریں گے۔ کارگل ضلع ہمیشہ سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے حق میں رہا ہے اور سابقہ ریاست کا حصہ رہنا چاہتا تھا۔
کوئٹہبی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے...
کوئٹہ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہےکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کے حوالے سے...
قلعہ عبداللہ دو گروپوں کے درمیان کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، لواحقین کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ کو...
کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے نصراللہ خان زیرے اور پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری...
کوئٹہبلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا جس میں زیارت ویلی ڈویلپمنٹ...
لاہورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی کا الیکشن سیل قائم کر دیا،...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کے گزشتہ روز کے جلسے کے باعث لاہور کے گریٹر اقبال پارک کو کم و بیش 80 لاکھ روپے کا...
کراچیکراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، کراچی سے روانہ ہوتے ہوئے ہزارہ...