بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد آج سہ پہر تین بجے ہوگا ، جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن ثنا بلوچ کی بلوچستان کے تمام اسکولوں کے سلیبس کو جنگی بنیادوں پر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی قرارداد پر باقی ماندہ ارکان بحث کریں گےجبکہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ سرکاری محکموں کے افسران و اہلکار وںکی ریٹائرمنٹ پر ان کو پنشن و دیگر تمام واجبات کا چیک اسی دن حوالے کرنے کو یقینی بنانے اورپشتونخوامیپ کے نصر اللہ زیرئے ژوب کوئٹہ ، اور چمن کراچی شاہراہوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے متعلق الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے ۔