خضدار: پاک فوج کی حمایت میںریلی،سپہ سالار کی قیادت پر قوم کوفخر ہے

24 نومبر ، 2022

خضدار(نامہ نگار) خضدارمیں فیروز آباد کے مقام پر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر احمد خان گنگو کی قیادت میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، پلے کارڈز اٹھا ر پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے، ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی، ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار میر احمد خان خان گنگو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کےسپہ سالار جنرل قمر جاویدباجوہ کی ولولہ انگیز قیادت پر پوری قوم کو فخر ہے، زلزلہ ہو ،سیلاب یا کوئی قدرتی آفت جنرل باجوہ کی قیادت میں پاکستان آرمی نے ہمیشہ ہراول دستہ کا کردار ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ اشتراک سے دشمن کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اس لئے اس کی کوشش ہے کہ پاک فوج اور عوام کے درمیان کسطرح دوری پیدا کی جائے لیکن پاک فوج اور پاکستانی عوام کی حب الوطنی سے دشمن نیست و نابود ہوگا، انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ سے کچھ ناعاقبت اندیش لوگ پاک فوج کی قیادت پر انگلی اٹھا رہے ہیں لیکن انہیں پتہ ہونا چاہئے کہ وہ اپنے عزائم میں بری ناکام ہو چکے ہیں ،میر احمد گنگو اور دیگر نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔