مخصوص نشستوں پر اپیلوں کے فیصلے آج ہونگے

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے 32 اضلاع میں مقامی حکومتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے سلسلے میں ریٹرننگ آفسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی کے پاس اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد اپیلیٹ اتھارٹی اپیلوں پر فیصلے آج سنائیں گی۔