پی ڈی ایم اے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ملازمین نےگزشتہ دو ماہ سےتنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات درج تھے اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ، مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے ، انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیا اللہ لانگو سے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسئلے کو حل کو ممکن بناکر ملازمین میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے ۔