وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے بی اے پی رہنمائوں کی ملاقات

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر)بی اے پی کے مرکزی صدر و وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سابق پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ و وائس چیئرمین آئین ساز کمیٹی سید محمد اسلم شاہ اور چیئرمین آئین ساز کمیٹی (باپ) شاہ زمان غلزئی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملکی سیاسی منظر نامے میں بلوچستان عوامی پارٹی کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی اور جماعت نے ملکی مفاد میں مثبت اور بہتر کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ پارٹی کو ملک کے دیگر صوبوں میں منظم کرنے کے لئے تنظیمی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ آئندہ انتخابات کیلئے ہماری تیاری شروع ہوچکی ہے اور موجودہ عوامی حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوامی خدمات کے صلے میں آئندہ بھی اکثریت سے جیت کر دوبارہ عوام کی امنگوں کے مطابق حکومت کریں گے ۔