کاریزات برشور ضلع کےنوٹیفکیشن میں ردوبدل قبول نہیں ،آل پارٹیز

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پارٹیز برشور کاریزات کے رہنماء محمد عظیم کاکڑ نے کاریزات ، برشور ضلع کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے نوٹیفکیشن میں رودبدل کرنے کی کوشش کی تو آل پارٹیز برشور توبہ کاکڑی ریڈزون کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہوگی ، کچھ لوگ علاقے کے لوگوں میں نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جو کسی طرح علاقے کے مفاد میں نہیں ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو شفیع افغان ، عصمت اللہ کاکڑ ، حیدر ایڈووکیٹ ، حاجی نعیم کاکڑ ، مولوی غفار ، ماسٹر جوہر ، قاسم خان کاکڑ ، حاجی عبدالعلیم کاکڑ ، حافظ محمد رمضان ، مولوی نعمت اللہ اور دیگر کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کاریزات برشور ضلع کا قیام خوش آئند ہے ، تمام قبائلی مشران ضلع کاریزات کی حمایت میں ہیں ضلع کاریزات کے معتبرین اور عوام نے بہت جدوجہد کے بعد یہ ضلع حاصل کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع کے قیام کے لئے دو بار صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ، ایک عرصے سے یہ تنازع چل رہا ہے کہ نیا ضلع کاریزات کی بجائے برشور میں بننے اور ابھی اس معاملے میں اکثریت مشران توبہ کاکڑی و برشور پشین کے حق میں نہیں اور خانوزئی کے ساتھ ملنا چاہتے ہیں ، برشور کیلئے وہ سہولیات نہیں جو کایرزات میں ہیں اور ہم اس کا اعتراف کرتے ہیں برشور کی آبادی ایک لاکھ تین ہزار ہے کایزات ایک لاکھ 35 ہزار ہے جو حقیقت ہے برشور توبہ کاکڑی ایک تحصیل اور کاریزات تین تحصیلیں ہیں کاریزات نیشنل ہائی وے پر موجود ہے اور یہ روٹ مکمل آباد ہے برشور کوئٹہ سے 90 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ خانوزئی پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور تمام سفری سہولیات موجود ہیں کایرزات میں گیس ، گرڈ اسٹیشن ، گرلز انٹر اور ڈگری کالج فعال ، سول ہسپتال ، نجی بینکوں کی 5 برانچیں کاریزات میں موجود ہیں جبکہ تاحال برشور میں یہ سہولیات نہیں ، کاریزات میں انٹر ڈگری بوائز ڈگری کالجز 4 ہیں جبکہ برشور میں فقط ایک ہے۔کوتاہی کی وجہ سے مردم شماری میں آبادی کم آئی جبکہ کاریزات کی آبادی 40 ہزار ہے ۔انہوں نے کہاکہ چند افراد اپنے مفادکیلئے لوگوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کررہے ہیں،اگر چار سے پانچ سو لوگوں کے احتجاج پر ضلع میں ردوبدل کیا جاتا ہے تو کل ہم بھی یہ پانچ سو افراد لاکر ریڈ زون میں بٹھادیں گے تب حکومت ہمیں کیسے مطمئن کرےگی۔