مولانا سید محمد یوسف شاہ آج کوئٹہ پہنچیں گے

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد یوسف شاہ تین روزہ دورے پر جمعرات 24 نومبر کو کوئٹہ پہنچیں گے قبل ازیں وہ 23 نومبر کو ژوب ، قلعہ سیف اللہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے دورئے کے دوران وہ 24 نومبر کو کوئٹہ پریس کلب میں مولانا سمیع الحق شہید سمینار سے خطاب کریں گے جبکہ کوئٹہ میں قیام کے دوران وہ مختلف مدارس کا بھی دورہ کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کےجنرل سیکرٹری عبدالقیوم میرزئی نے تمام کارکنوں اور رہنماوں سے پروگراموں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔