کاریزات برشور ضلع کا قیام خوش آئند ہے ، پیپلزپارٹی لائرز ونگ

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی لائرز ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر فرید اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ اور فنانس سیکرٹری عبدالرحیم کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کاریزات برشور ضلع کا قیام خوش آئند ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کابینہ ارکان سے ضلع سے مزید فعال کرنے کی اپیل کرتے ہوئئے کہا گیا ہے کہ خانوزئی کو بھی ضلع کا درجہ دے کر علاقے کے عوام کو انکا بنیادی حق دیا جائے۔