پہاڑ سے بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل،زیادتی کے بعد قتل کیا گیا،کرائم برانچ نے ملزم گرفتار کرلیا

24 نومبر ، 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) موسی خیل کے پہاڑ سے تقریبا چھ ماہ قبل ملنے والی پانچ سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا کرائم برانچ پولیس نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے توئی سر کے رہائشی سرفراز خان ولد بلوخان نے 25جون کو لیویز تھانہ توئی سر میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسی کی پانچ سالہ بیٹی شبانہ بی بی اپنی والدہ کے ہمراہایک رشتے دار کی شادی کی تقریب میں گئی تھی جہاں سے لا پتہ ہوگئی لیویز تھانے نے رپورٹ درج کرکے تحقیقات کی تاہم 2جولائی کو بچی کی لاش توئی سر کے پہاڑ سے ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا گیاپوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس پربچی کے والد نے انسپکٹر جنرل پولیس کو کیس کرائم برانچ منتقل کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے درخواست دی تھی جس پر آئی جی نے کیس کرائم برانچ منتقل کر کے ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر کو ملزم کی گرفتار ی کی ہدایت کی تھی پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جی نےڈی ایس پی کرائم برانچ اسحاق چنگیزی ٗ انسپکٹر شہباز ہاشمی اور ایس ایچ او مختیار موسی خیل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے تقریبا چھ ماہ میں ملزم کا ریکارڈ حاصل کیا گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم موسیٰ خیل میں موجود ہے جس پر ٹیم موسی خیل میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصر اللہ کو گرفتار کر لیا پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کو شادی کی تقریب سے بیلا پھسلا کر اپنے ساتھ پہاڑ پر لے گیا تھا اور وہاں بچی سے زیادتی کرتے کے بعد گلا دبا کر قتل کر کے لاش پہاڑ پر ہی پھینک کر فرار ہو گیا ٹیم مزید تفتیش کر رہی ہے ۔